اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے طلبا اور انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں کئی دنوں سے جاری احتجاج پر افسوس ہے، اس معاملہ کے حوالہ سے میں نے بذات خود طلبہ کا موقف سنا ہے، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایات پر میں خود قائد اعظم یونیورسٹی گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کی اچھی تعلیم سے بڑھ کر کچھ بھی ضروری نہیں، طلبہ اور انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔