21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمقائدِ اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا انعقاد ایک اہم قدم ہے جس...

قائدِ اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا انعقاد ایک اہم قدم ہے جس سے ملک میں کھیلوں کو فروغ ملے گا، سینیٹر راجہ ظفر الحق

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا انعقاد ایک اہم قدم ہے جس سے کھلاڑیوں کو بین الاقومی سطح پر آگے جانے کے مواقع ملیں گے ، افواجِ پاکستان اور موجودہ حکومت کی کاوشوں سے آپریشن ضربِ عضب اور رد الفساد کی بدولت نہ صرف امن و امان میں تیزی سے بہتری آئی بلکہ کھیلوں کے میدان بھی پھر سے آباد ہو نا شروع ہو رہے ہیں، ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گذشتہ روز دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ، ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل منصور احمد اوروزارت کے اعلیٰ افسران اورکھلاڑی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں ملک کے اندر ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، قائدِ اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا انعقاد اس حوالے سے ایک اہم قدم ہے جس میں ملک کے تمام صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور وفاقی دارلحکومت سے چار ہزار کے لگ بھگ کھلاڑی اور کھیلوں سے وابستہ لوگ شرکت کر رہے ہیں، انہوں نے کھیلوں کے ان ملک گیر مقابلوں کے انعقاد پر وزارت بین الصوبائی رابطہ امور اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کو سمجھتے ہوئے ملک کے اندر سپورٹس کلچر کو فروغ دینے کی خاطر کھیلوں کے اس پانچ سالہ منصوبہ کے لیے فنڈز مہیا کیے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82720

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں