پشاور۔25دسمبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ آ ج کی آزادی قائدملت محمدعلی جناحؒ کی خدمات کی مرہون منت ہے اورانہیںکی افکارکواپناکرہم کامیابی کے حصول کویقینی بناسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قائدکے وژن اورنصب العین کی مانندہرکسی کی ترجیحات پاکستان کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودہونی چاہئے،جس مقصدکیلئے قائد اعظم محمدعلی جناحؒ اورانکے ساتھیوںنے پاکستان کے قیام کے ممکن بنایااسی مقصدکوپوراکرنے کیلئے جہدوجہدکرنی چاہئے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے قائداعظم محمدعلی جناح کی یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ بابائے قوم کی خیبرپختونخواکے عوام کیساتھ دلی لگاﺅ کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ پشاورکے اسلامیہ کالج کے قیام کیلئے اپنی جائیدادکا1/3حصہ وقف کردیاتھااوراسلامیہ کالج کواپنی درسگاہ قراردیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82683