اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نےکہا ہے کہ قائد اعظم ؒ محمد علی جناح کے اصول ایمان ،اتحاد اور تنظیم قوم کے لئے مشعل راہ ہیں، قائد نے قوت ارادی، سوچ اور جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا بدل دیا، میراعزم ہے کہ اپنے لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم قائد اعظم کے نظریے پر عمل کر کےتمام مشکلات کو شکست دے سکتے ہیں، قائد نے قوت ارادی، سوچ اور جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا بدل دیا۔ انہوں نے کہاکہ اصولوں کی پاسداری قائداعظم کی زندگی کا خاصہ رہا،ہم بحیثیت قوم قائد کے نظریات پر عمل کرنےمیں ناکام رہے ہیں،۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اتحاد کے فقدان سے بڑھ کر کوئی چیزقوم کو کمزور نہیں کرسکتی ، قائد اعظم کے اصول ایمان ،اتحاد اور تنظیم قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن میراعزم ہے کہ اپنے لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=343190