قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ، مردوں اور خواتین بیڈمنٹن کے مقابلے شروع

149
Badminton tournament

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں مردوں اور خواتین بیڈمنٹن کے مقابلے سپورٹس کمپلیکس کے روڈہم ہال میں شروع ہو گئے ۔

ان مقابلوں میں ملک بھر سے سات مردوں اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آبادکے کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ مقابلے 19 دسمبر تک جاری رہیں گے۔