- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) دوسرے قائد اعظم گےمز(کل) پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد میں شروع ہوں گے، گیمز میں شرکت کے لئے ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئیں ہیں اور گیمز کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد جوکہ سیکورٹی اور استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے بتایا کہ دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے سیکورٹی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ورکروں کی ڈیوٹیاں مختلف مقام پر لگا دی گئیں ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82478
- Advertisement -