قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا 76واں یوم وفات کل منایا جائے گا

185

سرگودھا۔10ستمبر (اے پی پی):بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا 76واں یوم وفات کل 11 ستمبر کو نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔اس دن کی مناسبت سے سرگودھا سمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے زیر اہتمام تقاریب‘ سیمینار‘ کانفرنس اور پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا ،تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائیگی۔

اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف نے اپنے زیر انتظام چلنے والی تمام مساجد کے علماء کرام سے کہاہے کہ وہ وفات قائد اعظم پر قرآن خوانی کا انتظام کریں۔