اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار قومی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے، حکومت اس کی دیکھ بھال اور تزئین وآرائش پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ دوست ملک چین نے مزار قائد کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا انتہائی دیدہ …
قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار قومی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے،حکومت اس کی دیکھ بھال اور تزئین وآرائش پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،چین کی طرف سے نیا فانوس رواں سال اگست میں مزار پر لگا دیا جائے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار قومی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے، حکومت اس کی دیکھ بھال اور تزئین وآرائش پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ دوست ملک چین نے مزار قائد کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا انتہائی دیدہ زیب فانوس تحفے میں دیا ہے جسے رواں سال اگست کے مہینے میں پرانے فانوس کی جگہ لگا دیا جائے گا۔ وہ بدھ کو وزارت خارجہ میں ’قدیم پاکستان‘کے عنوان سے منعقدہ تین روزہ نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔








