قائد اعظم محمد علی جناح کے 69ویں یوم وفات کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا پیغام

131

اسلام آباد ۔11 ستمبر (اے پی پی) وزےراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پوری قوم آج قائد اعظم محمد علی جناح کا 69واں ےوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح کی کرشماتی شخصیت ، دانشمندی ، دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا باالعموم اور جنوبی ایشیا کے عوام باالخصوص معترف ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ایک سیاسی مدبر کے طور پر قائد اعظم کی انتھک ، پر امن ، آئینی اور جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں برصغیرکے مسلمانوںکے لئے ایک آزاد وطن قائم ہوا ۔ آزادی کی تحریک قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔