قائد اعظم نے اپنی سیاسی فہم و بصیرت، تدبر اور محنت سے برصغیر کے مسلمانوں کے خود مختار ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ

89
قائد اعظم نے اپنی سیاسی فہم و بصیرت، تدبر اور محنت سے برصغیر کے مسلمانوں کے خود مختار ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے اپنی سیاسی فہم و بصیرت، تدبر اور محنت سے برصغیر کے مسلمانوں کے خود مختار ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی جانب سے بدھ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان سماجی مساوات اور رواداری پر یقین رکھنے والے ایک عظیم سیاسی لیڈر تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بطور ایک قوم، اپنی اجتماعی اور قومی زندگی میں قائد کے نظریات اور فلسفہ حیات پر عمل پیرا ہو کر ہی حقیقی معنوں میں جمہوری اور فلاحی ریاست کے حصول میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔