قائد اعظم نے پاکستان کی صورت میں ریاست بنا کر بر صغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت دی،شیخ رشید

72

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان کی صورت میں ریاست بنا کر بر صغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت دی،پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق ایک فلاحی ریاست ضروربنے گا۔

ہفتہ کو یوم وفات قائد اعظم پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان میں ہم آزادی کے ساتھ رہ رہے ہیں یہ قائد اعظم کا ہم پراحسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کی صورت میں ریاست بنا کر بر صغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت دی،پاکستان جیسی عظیم نعمت پر ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے احسان مند ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ایک فلاحی ریاست ضروربنے گا۔