قائد اعظم ٹرافی ، راولپنڈی میں شیڈول دونوں میچوں کا پہلا روز بارش کی نذر

84
قائد اعظم ٹرافی

راولپنڈی ۔16اکتوبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں اور آخری رائونڈ کے راولپنڈی میں شیڈول دونوں میچوں کا پہلا روز بارش سے شدید متاثر ہوا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فیصل آباد ریجن اور لاہور وائٹس کے درمیان چار روزہ میچ کے پہلے روز 6.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا ، لاہور وائٹس نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان 23 رنز بنا لیے ، عمران ڈوگر 19 اور عابد علی 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ شعیب اختر سٹیڈیم میں راولپنڈی اور ملتان ریجن کے مابین میچ کے پہلے روز 6.5 اوورز کا کھیل ہوا، راولپنڈی ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنا لیے ، ذیشان ملک 13 اور عبدالفصیح 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔