قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے میں (آج) چار میچ کھیلے جائیں گے

62
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

راولپنڈی۔18 نومبر(اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے میں (آج) پیر کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے، پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیموں کے درمیان میچ ایس بی پی سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں واپڈا اور لاہور ریجن بلیوز کی ٹیمیں این بی پی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ سوئی سدرن گیس کارپوریشن اور کراچی وائٹس کے درمیان میچ ساﺅتھ اینڈ کلب گراﺅنڈ میں شروع ہوگا جبکہ چوتھے میچ میں پشاور ریجن اور حبیب بنک کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ سپر ایٹ سٹیج میں اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد گروپ ون میں ایس این جی پی ایل اور گروپ ٹو میں حبیب بنک سرفہرست ہے۔