قائد اعظم ٹرافی سہ فریقی مرحلہ ، پشاور نے لاہور وائٹس کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا لیے

114

راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی سہ فریقی مرحلہ ، پشاور نے لاہور وائٹس کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا لیے ، معاذ صداقت نے 95 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، زبیر خان 71 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، وقار احمد 9 ، سجاد ابراہیم 15 ، عبیداللہ 13 ، نبی گل 22 اور محمد حارث 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ساجد خان 11 اور نیاز خان 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، لاہور وائٹس کی طرف سے نسیم شاہ اور احمد بشیر نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔