33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںقائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) آٹھ میچوں کا...

قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) اتوار کو مزید آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز اتوار سے ہوگا۔ راولپنڈی اور واپڈا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، فاٹا اور حبیب بنک کے درمیان میچ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور ریجن اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں مدمقابل ہوں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=115287

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں