قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ 2018 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

61
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

راولپنڈی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ 2018 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ واپڈا، کے آر ایل، حبیب بنک اور پی ٹی وی نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل واپڈا اور کے آر ایل کی ٹیموں کے مابین (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل میں واپڈا نے نیشنل بنک اور کے آر ایل نے ملتان ریجن کو ہرایا تھا۔ 2 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں حبیب بنک اور پی ٹی وی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، حبیب بنک نے سوئی سدرن گیس کارپوریشن کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ پی ٹی وی نے اسلام آباد کو زیر کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔