قائد اعظم ٹرافی کا چھٹارائونڈ کل جمعرات سے شروع ہو گا،پانچ رائونڈ مکمل ہونے پر ناردرن کی ٹیم 91 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

280
قائد اعظم ٹرافی کا چھٹارائونڈ کل جمعرات سے شروع ہو گا،پانچ رائونڈ مکمل ہونے پر ناردرن کی ٹیم 91 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 23-2022 کے چھٹے مرحلے کا آغاز کل (جمعرات سے ) ہو گا، سندھ کی ٹیم سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب کی ٹیم ناردرن اور خیبرپختونخوا کی ٹیم بلوچستان سے نبرد آزما ہو گی، پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

میگا ایونٹ کا چھٹا مرحلہ کل بروز جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے 16 ویں میچ میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، سدرن پنجاب اور ناردرن کے درمیان میچ ایبٹ آباد سٹیڈیم جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان میچ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

، اب تک کے مقابلوں میں ناردرن کی ٹیم 91 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔سندھ کی ٹیم 74 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سینٹرل پنجاب 64 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔