قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے پہلے روز پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

راولپنڈی۔2جنوری (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے پہلے روز پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، زبیر خان 47 اور نبی گل 44 رنز بنا کر نمایاں رہے ، صاحبزادہ فرحان 6 ، معاذ صداقت 32 ، اسرار اللہ 16، مہران ابراہیم 31 ، ابوذر طارق 15 ، کپتان ساجد خان 23 ، نیاز خان 31 اور …

راولپنڈی۔2جنوری (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے پہلے روز پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، زبیر خان 47 اور نبی گل 44 رنز بنا کر نمایاں رہے ، صاحبزادہ فرحان 6 ، معاذ صداقت 32 ، اسرار اللہ 16، مہران ابراہیم 31 ، ابوذر طارق 15 ، کپتان ساجد خان 23 ، نیاز خان 31 اور محمد عامر خان صفر پر آؤٹ ہوئے ۔

سیالکوٹ کی جانب سے کپتان عماد بٹ نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹیں حاصل کیں، علی رضا نے تین اور شعیب اختر جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیالکوٹ نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنا لیے ، محمد ہریرہ 8 اور اذان اویس صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔