قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں مرحلے کا آغاز پیر سے ہوگا

101

ٹوکیو ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغازپیر سے ہو رہا ہے جس میں تین میچز مختلف مقامات پر شروع ہوں گے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان میچ بگٹی سٹیڈیم، کوئٹہ میں شروع ہوگا۔ سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں مدمقابل ہوں گی، تیسرا میچ سدرن پنجاب اور ناردن کی ٹیموں کے مابین جناح سٹیڈیم، سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر سینٹرل پنجاب کی ٹیم 67 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سدرن پنجاب 49 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا 42 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔