فیصل آباد۔21 دسمبر(اے پی پی )گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں قائد اعظم ڈے کے حوالے سے پینٹنگز اور کوئز کے الگ الگ مقابلے ہوئے جن میں طلبا و طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ڈائریکٹر کالجز امداداللہ چوہدری نے کالجز کا دورہ کر کے پروگرامز کے انعقاد کے عمل کا جائزہ لیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں نوجوانوں نے پاکستان بنانے کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔انہوں نے طالبعلموں سے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اور وطن عزیز کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے طلبا و طالبات کی تیار کردہ پےنٹنگزمیں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82252