قائد اعظم کرکٹ ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کے شیڈول اور ڈراز کا اعلان

154
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قائد اعظم ٹرافی 2016-17ءسپر ایٹ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا، سپر ایٹ مرحلے کا پہلا راﺅنڈ 19 نومبر سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔ سات مرحلوں کے اختتام پر واپڈا اور کے آر ایل کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست رہیں۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سپر ایٹ مرحلا 19 نومبر سے شروع ہو گا، گروپ ون میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں واپڈا اور ایس این جی پی ایل کے درمیان میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، یو بی ایل گراﺅنڈ نمبر ون کراچی میں ایس ایس جی سی کا مقابلہ کراچی ریجن وائٹ سے ہو گا، گروپ دو میں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں کے آر ایل اور یو بی ایل جبکہ سٹیٹ بینک گراﺅنڈ کراچی میں این بی پی اور ایچ بی ایل کے درمیان میچ شروع ہو گا۔