قائد اعظم کے زریں اصولوں اور نوازشریف کے وژن کے ساتھ پاکستان کو مستحکم بنایاجاسکتاہے ،گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل

92
سعودی سفارتخانے کی قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش

کوئٹہ۔ 25 دسمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں اور نوازشریف کے وژن کے ساتھ پاکستان کو مستحکم بنایاجاسکتاہے ،قائداعظم بانی اور میاں محمد نوازشریف قائد پاکستان ہیں ،آج کا دن بانی پاکستان وقائد ن لیگ کے یوم پیدائش کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنوازشریف کی یوم پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی ،حاجی ولی محمد نورزئی ،نوابزادہ زرین خان مگسی ،میراصغر رند ،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگوودیگر بھی موجود تھے ۔

شیخ جعفرمندوخیل نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح بانی پاکستان تھے ان کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹا گیا، آج میاں محمد نوازشریف کا بھی یوم پیدائش ہے وہ قوم کے قائد ہیں ،کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سلام پیش کرتاہوں ۔

صوبائی وزیرتعلیم راحیلہ حمیددرانی نے کہاکہ پاکستان ایک تحفہ ہے جہاں تمام اقوام آزادی کے ساتھ زندگی گزاررہی ہیں ،دنیا قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت کی قائل تھی ،انہوں نے پاکستان بنا کر ہمیں ایک آزاد وطن دیا،امید ہے کہ پاکستان معاشی طورپر ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا