قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا اے پی پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

190
قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا اے پی پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے طلباء و طالبات کے وفد نے پیر کو یہاں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔

وفد نے اے پی پی کے مختلف شعبوں سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی کے ساتھ ایک خصوصی نشست بھی کی ۔

وفد میں شامل طالب علموں ارسل ضرغام باجوہ، کامران علی ،مسکان عالم،مناہل خان اور صفدر حسین نے اے پی پی اور میڈیا سے متعلق مختلف سوالات کئے جن کے جوابات دیتے ہوئے ایم ڈی اے پی پی نے بتایا کہ قومی خبر رساں ادارہ ذمہ دارانہ صحافت پر یقین رکھتا ہے اور قومی نظریات کی عکاسی کرتا ہے۔