قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان نے گزشتہ 3 سالوں کے دوران دہشت گردوں اور شدت پسندوں کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا پوری دنیا اعتراف کرتی ہے، عمران خان کا تماشا دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ پیر کو وفاقی …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان نے گزشتہ 3 سالوں کے دوران دہشت گردوں اور شدت پسندوں کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا پوری دنیا اعتراف کرتی ہے، عمران خان کا تماشا دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ پیر کو وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں قائد ملت لیاقت علی خان کے یوم شہادت کے حوالے سے تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ تحریک پاکستان کا جذبہ نوجوانوں میں منتقل کرنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے تحریک پاکستان کے ساتھیوں کی تحریک پاکستان کیلئے کوششوں اور قربانیوں سے انہیں آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان کی شخصیت نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، وہ ریاست کرنال کے نواب تھے لیکن پاکستان بننے کے بعد انہوں نے یہاں پر ایک گھر کا بھی کلیم نہیں کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا سب کچھ جنگ آزادی پر قربان کر دیا ہے۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی خوبصورت عمارت لیاقت علی خان کا گھر تھا جو انہوں نے پاکستان کیلئے وقف کر دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply