- Advertisement -
اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی مریم نواز کے ہمراہ وزیراعظم سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے ۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ قائد نوازشریف نے سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=360342
- Advertisement -