قائد کے مزار پر جو زبان استعمال کی گئی وہ جمہوریت کی زبان نہیں ہو سکتی، وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم سواتی

74

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے کہا ہے کہ قائد کے مزار پر جو زبان استعمال کی گئی وہ جمہوریت کی زبان نہیں ہو سکتی، ہم دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے ملک کی حفاظت کے لیے کھڑے رہیں گے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کی اونچی آواز سے حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا، ملک میں چوری کرنے والے ذلیل ہوں گے، قائد اعظم کے مزار پر جس شرمندگی سے اور بے حیائی سے ناچ گانا کیا گیا اور نعرے لگائے گئے اس کی پوری قوم مذمت کرتی ہے، جب کوئی چوری کرے گا تو اس کو نہیں چھوڑا جائے گا۔شیری رحمان کو تو سراہنا چاہئے تھا کہ سندھ پولیس نے اگر قانون کی پاسداری کی ہے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ قائد کے مزار پر جو زبان استعمال کی گئی وہ جمہوریت کی زبان نہیں ہو سکتی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے ملک کی حفاظت کے لیے کھڑے رہیں گے۔