23.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںقائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا حویلیاں میں بڑے عوامی...

قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا حویلیاں میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک سے پسماندگی اور ملک کے دور دراز علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے ہزارہ ڈویژن میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، نواز شریف سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں اور عوام کے دلوں میں بستے ہیں، مخالفین کے ان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلیاں کے نوائی علاقے سریلہ، بٹولنی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائمقام سپیکر نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے اور مرکز سمیت چاروں صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول سریلہ کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکول کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا جس پر 2 کروڑ 13 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71566

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں