اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) قائمقام صدرمیاں رضاربانی نے سعودی عرب میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی تاکہ امن قائم ہوسکے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ منگل کو جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ …
قائمقام صدرمیاں رضاربانی کی سعودی عرب میں خود کش بم دھماکوں کی پر زور مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) قائمقام صدرمیاں رضاربانی نے سعودی عرب میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی تاکہ امن قائم ہوسکے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ منگل کو جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ قائمقام صدر نے کہا کہ ہمیں اپنی صفحوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا اوریہ کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر طرح مذمت کرتا ہے ۔








