قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا جنوبی وزیرستان میں خوارج کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

137

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار کیا ہے ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں قائمقام صدر نے کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کےچار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے انتہائی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ قائم مقام صدر نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔