28.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںقائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد...

قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد/کوئٹہ ۔2جون (اے پی پی):قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نور محمد دمڑ نے کوئٹہ میں ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی معاشی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود اور صوبہ بلوچستان کی ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ عوامی توقعات کا ترجمان اور معاشی ریلیف کا ضامن ہو گا، حکومت ایک عوام دوست، متوازن اور ترقیاتی بجٹ پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کا مقصد مہنگائی میں کمی، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور محروم طبقات کو سہولیات کی فراہمی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کر رہی ہے تاہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی، سماجی اور اقتصادی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سیدال خان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے،

اس کی ترقی، امن اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ وفاقی حکومت بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لے بھرپور تعاون جاری رکھے گی اور عوام کی بہتری کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مرکز اور صوبے کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604265

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں