27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںقائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کی ہاؤس بزنس...

قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کی۔ کمیٹی نے سینیٹ کے 350ویں اجلاس کے دوران انجام دی جانے والی قانون سازی سے متعلق امور پر تفصیل سے غور کیا گیا ۔قانون سازی کے علاوہ اس اجلاس میں قومی اور بین الاقوامی اہم امور کی موجودہ صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ موجودہ اجلاس آئندہ جمعہ تک جاری رہے گا ۔کمیٹی نے مرحوم سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ اور کمیٹی کے ارکان نے مرحوم سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ملک کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر عرفان الحق صدیقی، سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر عطا الرحمٰن، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر راجہ ناصر عباس، سینیٹر حامد خان، وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے کمیٹی کو موجودہ اجلاس کے دوران انجام دی جانے والی قانون سازی سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597195

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں