لاہور۔27جون (اے پی پی):قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے عدالتوں میں آئے ہوئے سائلین کے لیے بیٹھنے اور ٹھنڈے پانی کے انتظامات نہ ہونے پر سخت نوٹس لے لیا،قائمقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے لاہور ہائیکورٹ اور لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آنے والے سائلین کے بیٹھنے کے لیے فورا اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے کہ عدالتی احاطوں میں فوری پانی کے کولر نصب کئے جائیں،عدالتی احاطوں میں کوئی سائل مجھے زمین پر بیٹھے نظر نہ آئے۔قائمقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے باور کرایا کہ سائلین اس نظام کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں اور سائلین کے عزت نفس کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
قائمقام چیف جسٹس نے لاہور کی تمام عدالتوں میں پانی کے کولر نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔