28.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومقومی خبریںقائمقام گورنر بلوچستان نے متعدد شخصیات میں صدارتی ایوارڈز تقسیم کئے

قائمقام گورنر بلوچستان نے متعدد شخصیات میں صدارتی ایوارڈز تقسیم کئے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 مارچ (اے پی پی):گورنر ہائوس کوئٹہ میں اتوار کے روز ایک سادہ مگر پروقار تقریب برائے تقسیم صدارتی ایوارڈز منعقد ہوئی جس میں قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن) ر( عبدالخالق اچکزئی نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات میں صدارتی ایوارڈز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز تقسیم کیے گئے۔

وصول کنندگان میں ڈاکٹر ربابہ بلیدی، عبدالرشید کاکڑ، شفیع محمد بزنجو، ڈاکٹر زبیر خان، ڈاکٹر محمد اسلم مینگل، ڈاکٹر محمد حنیف خلجی، ظہیر عالم، ڈاکٹر جنید احمد گیچ کی اور غلام علی شامل تھے۔

- Advertisement -

یوم پاکستان کی تقریب میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، اعلی سرکاری افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں سمیت متعدد معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575690

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں