23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںقائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی سے گورنرفیصل کریم کنڈی کی ملاقات

قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی سے گورنرفیصل کریم کنڈی کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر )عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط رشتہ دیرپا قومی ترقی کی بنیاد ہے اور ہم باہمی تعاون و اعتماد کے ذریعے متوازن تعمیر و ترقی کی نئی راہیں متعین کر سکتے ہیں ۔یہ بات انہوں نےگورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چنگیز جمالی اور ولی خان مندوخیل بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران خطے میں تازہ ترین سیاسی صورتحال، معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا فروغ، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کے مفاد میں بروئے کار لانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور خوشگوار بنانے پر اتفاق کیا ،آخر میں قائمقام گورنر بلوچستان نے فیصل کریم کنڈی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے جانے کا جذبہ اپنا کر مساوی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601610

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں