21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںقائمہ کمیٹی برائے ریلویز کے احکامات :ریلوے پولیس میں 250 کانسٹیبلان کی...

قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کے احکامات :ریلوے پولیس میں 250 کانسٹیبلان کی خالی آسامیوں پر ہونے والے تحریری امتحان اور انٹرویوز ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کے 24 جنوری 2025 کو جاری ہونے والے احکامات کے مطابق ریلویز پولیس میں 250 کانسٹیبلان کی خالی آسامیوں پر2 فروری 2025 اور 4 فروری 2025 کو ہونے والے تحریری امتحان اور انٹرویوز کو ملتوی کیا جاتا ہے جس کیلئے علیحدہ سے نئی تاریخ، جگہ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔قائمہ کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں 250 کانسٹیبلان کے علاوہ مزید 230 کانسٹیبلان و دیگر آسامیوں پر بھرتی کیلئے دوبارہ اشتہار جاری کیا جائے گا اور اس کی تشہیر قومی و صوبائی اخبارات میں کی جائے گی۔ جسمانی معیار اور دوڑ کے ٹیسٹ کے بعد تحریری امتحان اور انٹرویوز منعقد کئے جائیں گے۔

پہلے سے جسمانی امتحان کوالیفائیڈ امیدواران کو دوبارہ نئی درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ صرف تحریری امتحان اور انٹرویوز مقررہ تاریخ و جگہ پر دیں گے جس کیلئے انہیں نئے سرے سے رول نمبر سلپس جاری کی جائیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552299

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں