15.5 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومضلعی خبریںقائمہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ نے موٹر وہیکل ترمیمی بل میں مجوزہ ٹریفک...

قائمہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ نے موٹر وہیکل ترمیمی بل میں مجوزہ ٹریفک جرمانے کم کر دئیے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 06 مارچ (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کی، جبکہ کمیٹی کے اراکین سردارذادہ فیصل جمالی،فضل قادر مندوخیل، برکت علی رند پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ اسپیشل سیکرٹری عبدالرحمن، سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں صوبائی موٹر وہیکلز (بلوچستان ترمیمی) بل 2025 (بل نمبر 14/2025) پیش کیا گیا، جس کا مقصد روڈ سیفٹی کو بہتر بنانا، بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنانا، اور نقل و حمل کے نظام کو مزید موثر بنانا ہے۔

اجلاس میں فیصلے کیاگیاکہ سیکشن 76(2): گاڑیوں کو نئے پندرہویں شیڈول میں دیے گئے ایکسل لوڈ لمٹ کی پابندی کرنا ہوگی۔سیکشن 107: کمیٹی نے جرمانے بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی اور انہیں اصل تجویز کے نصف کر دیا۔پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز کیرئیرز پر اوورلوڈنگ کے جرمانے ابتدائی تجویز سے 50% کم کر دیے گئے۔بار بار خلاف ورزی پر بھی جرمانے کو نصف کر دیا گیا۔ترامیم کے بعد، کمیٹی نے بل کی منظوری دے دی، جو اب حتمی منظوری کے لیے بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین کمیٹی نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیمتی تجاویز کو سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569533

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں