قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا نوازشریف زندہ باد ریلی سے خطاب

81

ایبٹ آباد۔ 22 اپریل (اے پی پی)قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا ویدعبا سی نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعظم محمد نو از شریف کی قیا دت میں پا کستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے‘ وزیراعظم محمد نو از شریف ملک کو دہشتگردی اور اندھیروں سے پا ک اور ترقی کی راہ پر گامزن کر نا چاہتے ہیں لیکن بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور پاک ۔چین اقتصادی راہداری جو خطے کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل منصوبہ ہے بنے ‘ مخالفین وزیرا عظم کو ملک کی ترقی کے ایجنڈے سے نہیں روک سکتے اور ان کی ساری سازشیں سپریم کو رٹ کے فیصلے کے ساتھ ہی ختم ہو گئی ہیں ۔