24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںقائم مقام صدر آئی سی سی آئی اظہر الاسلام ظفر سے فالکن...

قائم مقام صدر آئی سی سی آئی اظہر الاسلام ظفر سے فالکن ویگن انویسٹمنٹ کمپنی سعودی عرب کے صدر کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):فالکن ویگن انویسٹمنٹ کمپنی سعودی عرب کے صدر محمد طارق غوث نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے قائم مقام صدراظہر الاسلام ظفر سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ۔ کنٹری ہیڈ پاکستان محمد تاشفین کے ہمراہ طارق غوث نے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی تعریف کی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔غوث نے ملک کے پرامن ماحول اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

قبل ازیں قائم مقام صدر آئی سی سی آئی انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے وفد کا خیرمقدم کیا اور ملک میں سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں بشمول کانوں اور معدنیات کے شعبے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان نہ صرف جدید ترین علوم سے آشنا ہیں بلکہ وہ معاشی بہتری کے لئے ملک کی خدمت کے لئے پرجوش ہیں۔اس موقع پر آئی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے سعودی عرب کے لئے پاکستان کی محبت اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے آئی سی سی آئی کے مستقبل کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا جن میں جدید ہسپتال، بین الاقوامی یونیورسٹی، انڈسٹریل اسٹیٹ اور جدید ترین ایکسپو سینٹر کے منصوبے شامل ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری کی کاروباری برادری کی خدمت کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور تعلیمی وسائل جیسے کمپیوٹر اور لیب کے آلات وغیرہ کی فراہمی کی فراہمی شامل ہیں۔ملاقات کے شرکاء میں رضوان چھینہ، چوہدری مقصود تابش، افراز سیال، ظریف خان، چوہدری وسیم، خواجہ میر الحسن شامل تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں