قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی فیڈرل سروس ٹریبونل ممبران کی تعیناتی کی منظوری

136
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ایڈووکیٹ بہلول خٹک، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عبد القیوم اور ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم خاکسار کی بطور جوڈیشل ممبر فیڈرل سروس ٹریبونل تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح قائم مقام صدر نے ثروت طاہرہ حبیب اور ندیم ارشاد کیانی کی بطور ایگزیکٹیو ممبر تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔