قائم مقام صدر صادق سنجرانی کا آصف کرمانی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد ۔26 اگست(اے پی پی)قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قائم مقام صدر نے غمزدہ خاندان سے دکھ کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ …

اسلام آباد ۔26 اگست(اے پی پی)قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قائم مقام صدر نے غمزدہ خاندان سے دکھ کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔