قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کا سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پراظہار تعزیت

257

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی): قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پرگہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے کہا کہ سعودی شہزادے کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا اور ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

قائم مقام صدر نے مرحوم شہزادے کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔قائم مقام صدر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

قائم مقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سعودی شہزادے کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی شہزادے کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔