اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے چکوال میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق نماز جنازہ میں قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سیّد شبلی فراز، سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔