قائم مقام صدر مملکت میاں رضا ربانی کی روٹری انٹرنیشنل کے نمائندگان سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) قائم مقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پولیو کے مرض میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ یہ بات قائم مقام صدر مملکت نے روٹری انٹرنیشنل کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ قائم مقام صدر نے امید کا اظہار کیا …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) قائم مقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پولیو کے مرض میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ یہ بات قائم مقام صدر مملکت نے روٹری انٹرنیشنل کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ قائم مقام صدر نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جلد ہی پولیو سے مکمل طور پر چھٹکارا پالے گا، اس سلسلہ میں روٹری انٹرنیشنل کی معاونت پاکستان کےلئے بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ کامیابی سے جاری ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پولیو کی روک تھام کےلئے فاٹا میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Leave a Reply