قائم مقام میئرپشاور کی یونیورسٹی روڈ پلوسئی، بورڈبازار اوردیگرعلاقوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت

145

پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):قائم مقام میئرپشاور اخونزادہ زاہد اللہ شاہ نے یونیورسٹی روڈ پلوسئی، بورڈبازار اورپشاورکے دیگرعلاقوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے ڈائریکٹرویسٹ آفس کے دورے کے دوران یونیورسٹی روڈ، پلوسی، بورڈ اوردیگرعلاقوں کے بلدیاتی چیئرمینوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں کےچیئرمینوں نے میئر پشاور کوصفائی کی ناقص صورتحال بارے آگاہ کیا جس پرمیئر پشاورنے ڈائریکٹر ویسٹ اوردیگر افسران کو طلب کرتے ہوئے صفائی کے تمام مسائل حل کرنے کی احکامات جاری کیے۔