قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا سابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے معروف بیوروکریٹ، سابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اپنے پیغام میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم وقار مسعود ایک محنتی، دیانتدار اور انتہائی قابل افسر تھے جنہوں نے ملکی معیشت کی بہتری اور پالیسی …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے معروف بیوروکریٹ، سابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اپنے پیغام میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم وقار مسعود ایک محنتی، دیانتدار اور انتہائی قابل افسر تھے جنہوں نے ملکی معیشت کی بہتری اور پالیسی سازی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سیدال خان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

مزید خبریں