22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںقائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا پارلیمنٹ ہائوس کیفے ٹیریا کا...

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا پارلیمنٹ ہائوس کیفے ٹیریا کا دورہ، کھانے کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے کیفے ٹیریا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا اور کھانے کے معیار کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کیفے ٹیریا کے انتظامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس میں وزٹ کرنے والے معزز مہمانوں اور ملازمین کے لیے معیاری اور صحت بخش کھانے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کھانے کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا اور صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔سیدال خان نے مزید کہا کہ صحت مند اور صاف ستھرا ماحول ملازمین کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالتا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے اداروں میں بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ نہ صرف یہاں کام کرنے والے افراد بلکہ پارلیمنٹ آنے والے معزز مہمان بھی خوشگوار ماحول کا تجربہ کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کیفے ٹیریا میں ہونے والی تزئین و آرائش کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ مزید بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ یہاں کے کھانوں کا معیار مزید بلند کیا جا سکے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے صفائی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک کیفے ٹیریا تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ پورے ملک میں عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی اور معیاری خوراک کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند خوراک نہ صرف افراد کی بہتر کارکردگی میں مدد دیتی ہے بلکہ ملک کی مجموعی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مقامات کی بہتری، ماحول کی صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹ ہائوس کے کیفے ٹیریا کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ ملک کے دیگر ادارے بھی اس سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور اپنے انتظامات کو بہتر بنائیں۔

بعدازاں قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہائوس کے کیفے ٹیریا میں صحافیوں نے ملاقات کی۔ملاقات میں صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صحافت جمہوریت کا ایک مضبوط ستون ہے اور ملک کی ترقی و استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے اور عوامی رائے کو موثر طریقے سے پیش کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی رہنمائی اور ان کے تجزیے حکومتی و پارلیمانی امور میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ملک کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے صحافیوں کے ساتھ مل کر مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ایک بہتر اور شفاف نظام قائم کیا جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں