قائم مقام ڈپٹی کمشنربھکرظفرحسن نقوی کا تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

122

بھکر۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام ڈپٹی کمشنربھکرظفرحسن نقوی نے شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل نے ڈپٹی کمشنر کو تجاوزات کے خاتمے کے حوا لے سے کئے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا ۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دکانوں کے سامنے تجاوزات کو فی الفور ختم کریں۔

انہوں نے سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل کو ہدایات جاری کی کہ دکانداروں کی جانب سے عدم تعاون پر ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیں اور ایف آئی آرز بھی درج کریں۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر ظفر حسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات اور شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔\