قابض انتظامیہ بزدلانہ کارروائیوں سے آزادی پسند رہنمائوںکے حوصلے پست نہیں کر سکتی، حریت رہنمائ

100

سرینگر ۔ 22 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل، دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید تنہائی میں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے اور آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک اور ان کے ساتھیوں کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے خلاف سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میںایک زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔