قابض بھارتی فوج کا ظلم و ستم کشمیریوں کو دبا نہیں سکا،ہم پر عزم ہیں کشمیری عوام انشا اللہ کامیاب ہوں گے

66

راولپنڈی ۔ 5 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کا ظلم و ستم کشمیریوں کو دبا نہیں سکا،ہم پر عزم ہیں کشمیری عوام انشا اللہ کامیاب ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کا حل طلب مسئلہ ہے، قابض بھارتی فوج کا دہائیوں پر مشتمل ظلم و ستم کشمیریوں کو نہیں دبا سکا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم سے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی مزید مضبوط ہو رہی ہے، ہم پر عزم ہیں کشمیری عوام انشا اللہ کامیاب ہوںگے۔