قابل رسائی صحت کےنظام اور سماجی تحفظ کے پروگرام سے لوگوں کے معیار زندگی اور وسائل آمدن بہتر بنائے جا سکتے ہیں، آئی ایم ایف

135
IMF
IMF

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ قابل رسائی صحت کےنظام اور سماجی تحفظ کے پروگرام سے لوگوں کے معیار زندگی اور وسائل آمدن بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں پر پبلک سیکٹر کی سرمایہ کاری سے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں جس سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ ان کو تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ تعلیم ، صحت اور سماجی تحفظ کے پروگراموں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے کیونکہ سماجی تحفظ سے غربت اور عدم مساوات کے مسائل کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ شرح تعلیم کے فروغ اور شرح اموات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

اس لئے کم آمدنی والے اور ترقی پذیر ممالک نے صحت ، تعلیم اور سماجی تحفظ کےمختلف پروگرامز پر سرکاری شعبہ کی سرمایہ کاری میں اضافہ کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اقداما ت کی ضرورت ہے۔